ملتان :ماں، 3بچوں کی پھندہ لگی لاشیں برآمد
مرنے والوں میں مریم،جڑوں3 سالہ بچے حسن ، حسین ،15ماہ کی حورین شامل گھر میں اکثر جھگڑا رہتا ،شوہر مرتضیٰ کا بیان،معاملہ خودکشی نہیں لگتا، سی پی او
ملتان (کرائم رپورٹر)تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ میں ایک گھر میں تین کم سن بچوں اور ماں کی پھندا لگی لاشیں ملی ہیں جنہیں پولیس نے تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے نشتر ہسپتال منتقل کردیا ۔ سی پی او ملتان کے مطابق مذکورہ واقعے کے ملنے والے شواہد کے مطابق معاملہ قتل کا معلوم ہوتا ہے تاہم پولیس ہر پہلو سے تفتیش کررہی ہے جبکہ خاتون کے شوہر کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے تفصیل کے مطابق تھانہ ممتاز آباد کے علاقہ کچی آبادی کے قریب افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں تیس سالہ مریم بی بی تین کم سن بچوں سمیت مردہ حالت میں پائی گئی بچوں اور مریم بی بی کی لاشیں پنکھے سے بندھے رسی کے پھندے سے لٹکی ہوئی تھیں کم سن بچوں میں تین سالہ جڑواں بچے حسن اور حسین کے علاوہ 15 ماہ میں بیٹی حورین فاطمہ شامل ہے ۔
ریسکیو کے مطابق بچوں سمیت خاتون کو مقامی افراد نے پھندوں سے اتار کر پولیس اور ریسکیو کو اطلاع دی جس پر بھاری نفری موقع پر پہنچی بچوں اور خاتون کو سی پی آر دی گئی مگر پہلے ہی جاں بحق ہوچکے تھے پولیس نے موقع سے شواہد سے اکٹھے کرکے چاروں لاشوں کو نشتر ہسپتال منتقل کردیا ہے جبکہ خاتون کے خاوند مرتضیٰ کو بھی حراست میں لیا گیا ہے جو کاسمیٹکس کا کام کرتا ہے جس نے ابتدائی بیان دیا کہ گھر میں اکثر جھگڑے رہتے تھے جس پر بیوی نے یہ اقدام اٹھایا ۔سٹی پولیس آفیسر ملتان صادق علی ڈوگر نے کہا کہ ممتاز آباد کے علاقہ میں ماں اور تین بچوں کی پھندا لگی لاشوں کا معاملہ میں پولیس ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر تمام شواہد اکٹھے کرلئے تاہم ممکنہ طور پر خودکشی کا معاملہ نہیں لگتا ہے ملنے والے شواہد سے معاملہ قتل کا معاملہ ہوتا ہے شواہد قتل کی طرف جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب جائے وقوعہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا سی پی او ملتان نے مزید کہا کہ سی پی او ملتان نے کہا کہ معاملہ انتہائی سنگین ہے پولیس ہر پہلو سے تفتیش کررہی ہے ۔