نوانکوٹ میں دکانداروں کا مبینہ تشدد ، شہری جاں بحق

نوانکوٹ میں دکانداروں کا مبینہ تشدد ، شہری جاں بحق

ولید اختر اہلیہ، ساس کے ہمراہ خریداری کیلئے پیر بازار آیا ، تلخ کلامی ہوگئی لاش پوسٹمارٹم کیلئے منتقل ،دکاندار نوید اور اطہر عباس گرفتار،مقدمہ درج

لاہور(کرائم رپورٹر )لاہور کے علاقہ نوانکوٹ میں دکانداروں کے مبینہ تشددسے شہری جاں بحق ہوگیا،پولیس نے 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔نوانکوٹ کے علاقے میں ولید اختر اپنی اہلیہ اور ساس کے ہمراہ خریداری کیلئے پیر بازار آیا تو وہاں دکانداروں سے اس کی کسی بات پر تلخ  کلامی ہوگئی، معاملہ بڑھنے پر دکانداروں نے مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کیا جس سے ولید اختر شدید زخمی ہو نے کے بعد دم توڑ گیا، اطلاع ملنے پر پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے منتقل کر دیا ۔ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس نے دکاندار نوید عباس اور اطہر عباس کو گرفتار کرلیا اور تھانہ نوانکوٹ نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے ۔ملزموں کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں