ڈاکوؤں نے ساڑھے17لاکھ سے زائد نقدی لوٹ لی
عمر 4لاکھ ،حشمت 3لاکھ80ہزار اورعفیف 3لاکھ روپے سے محروم مختلف علاقوں سے 2گاڑیاں،3موٹرسائیکلیں، 13لاکھ کا سامان چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہریوں کو ساڑھے 17لاکھ سے زائد کی نقدی، موبائل فونز، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم کر دیا گیا۔ڈاکوؤں نے جوہر ٹاؤن میں عمر سے 4لاکھ روپے اور موبائل فون،گلشن راوی میں حشمت سے 3لاکھ80ہزار روپے اور موبائل فون،مزنگ میں سراج دین سے 3لاکھ65ہزار روپے اور موبائل فون،باغبانپورہ میں نصرت سے 3 لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون،نصیرآباد میں عفیف سے 3لاکھ روپے ،موبائل فون و دیگرقیمتی سامان چھین لیا ۔لٹن روڈ اور شالیمار سے گاڑیاں جبکہ شمالی چھاؤنی ،ماڈل ٹائون اور ہنجروال سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔ دوسری طرف بند روڈ اسلام پورہ میں شاہد علی کے انٹرنیٹ کیبل آفس سے نامعلوم افراد نے ساڑھے 13 لاکھ روپے مالیتی کمپیوٹر، ایل سی ڈیز ،فائبر کیبل چوری کر لی اور کیری ڈبہ میں لے کر فرار ہو گئے ۔