امریکی و اماراتی صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو
ابوظہبی: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
اماراتی خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ شیخ محمد بن زاید النہیان نے ٹیلیفون پر گفتگو کے دوران خطے کی تازہ صورتحال اور اہم علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔
رپورٹ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اس موقع پر سٹریٹجک تعاون اور باہمی مفادات کے فروغ کیلئے متحدہ عرب امارات اور امریکہ کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی۔
علاوہ ازیں دونوں ممالک کے صدور نے خطے میں امن، استحکام اور مشترکہ تعاون کے فروغ کی اہمیت پر بھی زور دیا۔