کوکین کا پنکی برانڈ سپلائی کرنے والی انمول ڈان کے بارے میں حیران کن انکشافات

کراچی: (دنیا نیوز) کوکین کا پنکی برانڈ سپلائی کرنے والی انمول پنکی ڈان کے بارے میں حیران کن انکشافات ہوئے ہیں۔

انمول پنکی 10 سے زائد مقدمات میں ملوث نکلی، نیٹ ورک کیسے کام کرتا تھا تفصیلات سامنے آگئیں، کراچی میں حرا اور بیبو گینگ کیلئے منشیات سپلائی کا کام دیکھتیں، سابق پولیس اہلکار کامران گروہ کا اہم رکن ہے۔

پولیس حکام کے مطابق گینگ پوش علاقوں میں مخصوص رائیڈرز کے ذریعے آن لائن منشیات سپلائی کرتا، پولیس سے بچنے کیلئے خواتین رائیڈرز کا استعمال کیا جاتا، ملزمہ کا گروہ کوکین کی فراہمی کیلئے انڈے کا کوڈ ورڈ استعمال کرتا۔

دو گرام کا انڈا مارکیٹ میں چالیس سے پچاس ہزار میں فروخت کیا جاتا، پنکی کا بھائی ناصر دو ہزار اٹھارہ میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار ہو چکا ہے۔

پولیس نے چند روز پہلے منشیات لانے والے دو بس ڈرائیورز اور رائیڈر کو حراست میں لیا تھا، اس کے بعد دیگر کارندے انڈر گراونڈ ہو گئے، تفتیش میں پتہ چلا منشیات اندرون پنجاب سے کراچی منگوائی جاتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں