اداکارہ مومنہ اقبال کی جلد شادی بارے خبریں زیر گردش
کراچی: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال کے بارے میں سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کرنے لگی ہیں کہ وہ جلد شادی کرنے والی ہیں۔
سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ مومنہ اقبال جلد ہی شادی کرنے والی ہیں، قریبی عزیز و اقارب کو ان کی شادی کے دعوت نامے بھی موصول ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
اگرچہ سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں میں دولہا کے بارے میں فی الحال زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں، تاہم یہ بات سامنے آ گئی ہے کہ اداکارہ کے دولہا کا تعلق شوبز انڈسٹری سے نہیں ہے۔
یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ جیسے ہی مومنہ اقبال کی شادی ہو جائے گی تو وہ اپنی شادی کی تصاویر خود سوشل میڈیا پر شیئر کریں گی۔
اداکارہ مومنہ اقبال کے مداحوں نے ابھی سے انہیں شادی کی مبارک بادیں دینا اور ان کی زندگی کے نئے سفر کے لئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرنا شروع کر دیا ہے۔