میرپور خاص میں دیرینہ دشمنی پر تصادم، فائرنگ، ایک شخص جاں بحق، 4 زخمی
میرپورخاص: (دنیا نیوز) تعلقہ تھانہ کے حدود گاؤں محرم خان شر بلوچ آباد میں شر برادری کے دو گروپوں کے درمیان پرانی دشمنی خونی تصادم میں تبدیل ہوگئی۔
جھگڑے میں لاٹھیاں ڈانڈے اور پتھروں اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق چار زخمی ہوگئے، 7 سے 8 ماہ قبل ٹیوب ویل کی ٹرانسفارمر چوری کے معاملے پر ہونے والے تنازع نے دوبارہ شدت اختیار کرلی۔
فائرنگ کے نتیجے میں منیر ولد میھل شر عمر تقریباً 27 سال گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا، واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ اطلاع ملتے ہی تعلقہ پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی جبکہ لاش کو ضروری کارروائی کیلئے سول ہسپتال میرپورخاص منتقل کردیا گیا، ملزموں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔