انمول پنکی کے پروٹوکول کی خبر پر اعلیٰ حکام جاگ گئے، آئی جی سندھ کا نوٹس، رپورٹ طلب

کراچی: (دنیا نیوز) انمول پنکی کے پروٹوکول کی خبر میڈیا پر چلنے کے بعد اعلیٰ حکام جاگ گئے۔

وزیر داخلہ سندھ نے نوٹس لے لیا، ایڈیشنل آئی جی کراچی سے رپورٹ طلب کر لی، شفاف انکوائری کا حکم بھی دے دیا، ضیا لنجار نے کہا ملزمہ نے ابتدائی تفتیش میں کچھ نام بتائے، مزید گرفتاریاں کی جائیں گی۔

ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے دنیا نیوز سے گفتگو میں کہا پولیس نے بہت بڑی ڈرگ ڈیلر کو گرفتار کیا، جوبھی پولیس اہلکار سہولت کاری میں ملوث ہوں گے ایکشن ہوگا، اگر کوئی بااثر شخصیت بھی ملوث ہوئی تو کارروائی کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں