کربلا کا پیغام حق، صبر اور استقامت کا لازوال درس ہے، مشعال ملک

سری نگر: (دنیا نیوز) حریت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کربلا کا پیغام حق، صبر اور استقامت کا لازوال درس ہے۔

مشعال ملک نے کہا کہ امام حسینؓ کی قربانی ظلم کے سامنے ڈٹ جانے کی عظیم مثال ہے، کشمیر کے عوام دہائیوں سے اپنے حقوق اور انصاف کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں، محرم ہمیں مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہونے، اتحاد اور برداشت کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو کشمیر میں انسانی حقوق، انصاف اور پائیدار امن کے لیے مؤثر کردار ادا کرنا چاہیے، تاریخ گواہ ہے کہ طاقت عارضی ہوتی ہے، جبکہ حق، قربانی اور اصول ہمیشہ زندہ رہتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں