کچے میں آپریشن جاری، حکومتی رٹ 100 فیصد قائم ہے: وزیر داخلہ سندھ
سکھر: (دنیا نیوز) وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ کچے میں حکومتی رٹ 100 فیصد، کوئی ایسا علاقہ نہیں جہاں حکومتی رٹ نہ ہو، جرائم پیشہ افراد کیخلاف آپریشن جاری ہے۔
وزیر داخلہ سندھ ضیا الحسن لنجار نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی پالیسی کے تحت کچے میں ڈویلپمنٹ پیکج لا رہے ہیں۔
ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ جب تک کچے کے رہائشیوں کو روزگار نہیں دیں گے امن و امان قائم نہیں ہوسکے گا، پریا کماری کی بازیابی کیلئے کوششیں جاری ہیں، جن ڈاکوؤں پر شک تھا وہ ہلاک ہو چکے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ سندھ پولیس کے جوانوں کی تنخواہیں پنجاب پولیس سے کم ہیں۔