دنیا بربریت، تسلط مسترد کرتی ہے تو ایران کیلئے آواز بلند کرے: اسماعیل بقائی
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ دنیا بربریت اور تسلط کو مسترد کرتی ہے تو ایران کے حق میں آواز بلند کرے۔
اپنے بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار ہیں، ایران سے دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی، وزیر خارجہ عباس عراقچی برکس سمٹ میں شرکت کیلئے بھارت جائیں گے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے زور دیا کہ دنیا عملی اقدامات کرے اس سے پہلے کہ جارح قوتیں دنیا کو لاقانونیت اور محکومیت میں دھکیل دیں۔