نوجوان نے اے ٹی ایم بوتھ کو سیلون بنا دیا، ویڈیو وائرل
بہار: (ویب ڈیسک) بھارت میں نوجوان نے اے ٹی ایم بوتھ کو سیلون بنا دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست بہار کے پٹنہ میں سٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے اے ٹی ایم کیوسک کو کیش مشین ہٹانے اور اے ٹی ایم بند ہونے کے بعد بال کٹنگ سیلون میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
دانا پور میں غیر معمولی سیٹ اپ شہر کا چرچا بن گیا ہے جہاں لوگ اب نقد رقم نکالنے نہیں بلکہ بال کٹوانے اور شیو کرانے آتے ہیں۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ حجام کیبن کے اندر کام کرتے ہوئے بال کٹواتے ہیں جبکہ ایس بی آئی اے ٹی ایم کا سائن بورڈ ابھی بھی کیوسک کے باہر موجود ہے۔
— NDTV India (@ndtvindia) May 11, 2026
کئی لوگ کیوسک میں پیسے نکالنے کی امید میں داخل ہوتے ہیں لیکن صرف حجام کی کرسیاں، آئینہ، قینچی اور شیونگ کا سامان اندر نظر آتا ہے۔
مکینوں نے اب اس جگہ کو ’’ہیئر کٹنگ اے ٹی ایم‘‘ کہنا شروع کر دیا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ باہر کے لوگ اکثر اس جگہ کو اے ٹی ایم سمجھ لیتے ہیں، کچھ تو اپنے بینک کارڈ پکڑے چلتے ہیں صرف اندر کا منظر دیکھ کر ہنسنے کے لئے۔
ایک مقامی دکاندار نے بتایا کہ بہت سے نوجوان یہاں تک کہ صرف تصویریں کلک کرنے اور ویڈیوز بنانے کیلئے یہاں آتے ہیں۔
تبدیل شدہ اے ٹی ایم کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے ہیں، کچھ لوگوں نے سہولت بند ہونے کے بعد اے ٹی ایم کے نشانات کو ہٹانے میں ناکامی پر تنقید کی۔
ایک شخص نے تبصرہ کیا کہ اس میں حیرانی کی کیا بات ہے، بینک نے وہاں سے اے ٹی ایم کی سہولت ختم کر دی ہوگی، اس لیے مالک مکان نے سیلون کے مالک کو کرایہ ادا کرنے پر مجبور کیا ہوگا۔