فیفا ورلڈ کپ گروپ مرحلے کا آخری روز، 28 ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئیں
نیویارک: (دنیا نیوز) فیفا ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کا آج آخری روز ہے جس میں 6 میچ کھیلے جائیں گے جبکہ 28 ٹیموں نے راؤنڈ آف 32 کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔
ایونٹ میں راؤنڈ آف 32 کی باقی 4 ٹیموں کا فیصلہ ہونا باقی، ایران اور مصر کے درمیان میچ ایک، ایک گول سے برابر رہا تھا، ایران کی جانب سے آخری لمحات میں کیا گیا گول آف سائیڈ قرار دے دیا گیا، جس پر سوشل میڈیا پر فٹبال شائقین نے اس فیصلے پر تنقید کی۔
ادھر فرانس نے ناروے کو چار ایک سے شکست دے دی، سنسنی خیز مقابلے میں عثمان ڈیمبیلے نے ہیٹ ٹرک کی، سینیگال نے عراق کو پانچ صفر سے شکست دی، سپین نے یورو گوئے کو ایک صفر سے ہرا دیا۔
سعودی عرب اور کیپ ور ڈی کا میچ بغیر کسی گول کے برابر رہا، جس کے ساتھ ہی کیپ ور ڈی ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنانے والا سب سے چھوٹا ملک بن گیا۔
اس وقت پاناما اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان میچ جاری ہے، کروشیا اور گھانا کی ٹیمیں بھی مدمقابل ہیں، جبکہ صبح ساڑھے 4 بجے کولمبیا اور پرتگال آمنے سامنے ہوں گے۔
ڈی آر کانگو اور ازبکستان کے درمیان بھی میچ کھیلا آج ہی کھیلا جائے گا، صبح 7 بجے الجزائر اور آسٹریا کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی، جبکہ اردن اور ارجنٹینا کی ٹیمیں بھی مد مقابل آئیں گی۔