قومی ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر پورا ڈھانچہ تبدیل کرنے کا فیصلہ

لاہور:(دنیا نیوز) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے قومی ٹیم کی حالیہ مایوس کن کارکردگی کے بعد ملکی ہاکی کے پورے ڈھانچے کو بدلنے کا اعلان کر دیا۔

پی ایچ ایف کی جانب سے جاری کردہ ایک اہم ترین پالیسی بیان میں ایف آئی ایچ پرو لیگ کے آخری مرحلے میں قومی مینز ہاکی ٹیم کی ناقص کارکردگی اور پوائنٹس ٹیبل پر سب سے آخری نمبر پر آنے پر شدید مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے۔

حکام نے واضح کیا کہ یہ نتائج ٹیم کی جسمانی فٹنس، جدید کھیل کی سمجھ بوجھ اور حکمت عملی کی شدید کمی کو ظاہر کرتے ہیں جس کے لیے اب ہنگامی اور سخت ترین اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔

صدر پی ایچ ایف محی الدین احمد وانی نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ مینجمنٹ نے محض چند ماہ قبل ہی فیڈریشن کا چارج سنبھالا تھا۔

محی الدین احمد وانی کا کہنا تھا کہ جب کہ پرو لیگ کے پہلے دو مراحل گزشتہ برس کھیلے جا چکے تھے، نئی انتظامیہ نے آتے ہی تمام تر انتظامی اور لاجسٹک مسائل کو حل کر کے ٹیم کی پرو لیگ کے آخری مرحلے میں شرکت کو یقینی بنایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چیلنجز کے باوجود اسی سکواڈ نے حال ہی میں ایف آئی ایچ ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر کے اپنی بنیادی صلاحیتوں کو ثابت کیا ہے۔

واضح رہے پاکستان کے جونیئر سیٹ اب کی کارکردگی بھی نمایاں رہی ہے، جہاں انڈر-18 قومی ہاکی ٹیم نے جاپان میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے برانز میڈل (تیسری پوزیشن) اپنے نام کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں