اسرائیلی فوج کی لبنان میں موجودگی کو توسیع دینے پر لبنانی شہریوں کا شدید احتجاج
تل ابیب: (دنیا نیوز) اسرائیلی فوج کی لبنان میں موجودگی کے عمل کو توسیع دینے پر لبنانی شہریوں نے سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج کیا ہے۔
لبنان اسرائیل معاہدے میں اسرائیلی فوج کی لبنان میں موجودگی کو توسیع دینے پر لبنان میں شدید احتجاج کیا گیا، دارالحکومت بیروت سمیت کئی شہروں میں لوگ سڑکوں پر نکل آئے، ٹائر جلا کر احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔
لبنان اسرائیل مذاکرات امریکہ کی سرپرستی میں ہوئے جس میں طے پایا کہ اسرائیل تب تک جنوبی لبنان میں اپنی فوج رکھ سکے گا جب تک وہ خود یہ سمجھے گا کہ اس کے شہریوں کو خطرات لاحق ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے مطابق معاہدے میں حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے اور اس کے بنیادی ڈھانچے کے خاتمے پر بھی اتفاق کیا گیا، فریم ورک معاہدے کے تحت سہ فریقی فوجی رابطہ گروپ قائم کیا جائے گا۔
اس حوالے سے لبنانی صدر جوزف عون کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ یقینی بنائے گا کہ اسرائیلی افواج لبنان سے نکل جائے، جبکہ حزب اللہ نے کہا کہ لبنان اسرائیل معاہدہ ’’امریکہ ایران اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘‘ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش ہے۔