امریکہ جنوبی لبنان سے انخلا کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالے: لبنانی صدر

بیروت: (دنیا نیوز) لبنانی صدر جوزف عون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے مطالبہ کیا ہے کہ امریکہ اسرائیل پر جنوبی لبنان سے انخلا کیلئے دباؤ ڈالے۔

لبنانی صدر جوزف عون نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے، اور کہا کہ امریکہ لبنان اور اسرائیل کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی خلاف ورزیاں روکنے میں مدد کرے۔

لبنانی ایوان صدر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لبنان صدر نے امریکی ہم منصب سے مزید کہا کہ لبنان اسرائیل کے ساتھ فریم ورک معاہدے پر عمل در آمدکی ذمہ داریاں خود سنبھالے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں