10وارداتیں:5افرادسے 16لاکھ،فونز لوٹ لئے

10وارداتیں:5افرادسے 16لاکھ،فونز لوٹ لئے

گوالمنڈی،ساندہ ،لٹن روڈ ،مناواں اورمصری شاہ کے علاقوں میں ڈاکے دومقامات پر گاڑیاں،فیصل ٹائون،نولکھا ، غازی آباد سے موٹرسائیکل چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ، موبائل فونز ودیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔گوالمنڈی میں جمشید سے 3لاکھ 55 ہزار و موبائل فون،ساندہ میں طارق سے 3لاکھ40ہزار،موبائل فون،لٹن روڈ پر محمود سے 3لاکھ20ہزاروموبائل فون،مناواں میں ابوبکر سے 3 لاکھ وموبائل فون،مصری شاہ میں جعفر سے 2لاکھ 60ہزار ،موبائل فون و دیگر سامان چھین لیا گیا۔نواب ٹائون،گڑھی شاہو سے گاڑیاں،فیصل ٹائون، نولکھا اور غازی آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں