پلاٹ کی خرید و فروخت کے دوران شہری سے فراڈ
ملز موں نے عدنان کو جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کر کے دیں
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پلاٹ کی خرید و فروخت کے دوران شہری کو لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔تھانہ پیپلز کالونی کے علاقے میں عدنان نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے پلاٹ فروخت کرنے کے بہانے اس سے لاکھوں روپے مالیت کی رقم حاصل کی اور اس کے بدلے جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کر کے اسے فراہم کر دیئے گئے اور بھاری مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔ تاہم پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔