پاسپورٹ آفس ملازم بن کر لوٹ مار،2نوسرباز گرفتار

پاسپورٹ آفس ملازم بن کر لوٹ مار،2نوسرباز گرفتار

ملزم شہریوں سے پیسے وصول کرنے میں مصروف تھے ، مقدمات درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) پولیس نے خود کو پاسپورٹ آفس کا ملازم ظاہر کرکے شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالے دو نوسربازوں کو گرفتار کر لیا۔تھانہ سول لائن کے علاقے میں قائم پاسپورٹ آفس کے قریب ملز م شہریوں کو دھوکہ دے کر خود کو پاسپورٹ آفس کا اہلکار ظاہر کرتے اور مختلف حیلوں بہانوں سے ان سے رقم بٹورتے تھے ۔شہریوں کی شکایات موصول ہونے پر پولیس نے دونوں نوسربازوں کو گرفتار کر لیا، جو موقع پر شہریوں سے پیسے وصول کرنے میں مصروف تھے ۔ پولیس نے گرفتار ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں