قصور:شوہر نے چھری کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا

قصور:شوہر نے چھری کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا

عظمیٰ طلاق کے مسئلے پر میکے آگئی، شوہر احمد نے گھر میں گھس کر مارڈالا اور فرارہوگیا

قصور(نمائندہ دنیا،خبرنگار)قصور کے نواحی علاقہ قادر آباد میں طلاق کے تنازع پر شوہر نے چھری کے وار کرکے بیوی کو قتل کردیا۔ لواحقین کے مطابق عظمیٰ بی بی کا طلاق کے مسئلے پر اپنے سابق شوہر احمد سے طویل عرصے سے جھگڑا چل رہا تھااور 55سالہ عظمیٰ بی بی کوٹ عثمان کے رہائشی اپنے شوہر احمد عرف کودی کے ساتھ دفتری و گھریلو جھگڑے کے بعد میکے آئی ہوئی تھی۔ رات کے وقت ملزم احمد نے گھر میں گھس کر اپنی بیوی عظمیٰ بی بی کی گردن پر چھری کے پے در پے وار کیے جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی، جبکہ ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی صدر سرکل اور مقامی پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کر دئیے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں