ہراسگی، خاتون کی شکایت پر 2 پولیس اہلکار گرفتار، مقدمہ درج

 ہراسگی، خاتون کی شکایت پر  2 پولیس اہلکار گرفتار، مقدمہ درج

کاہنہ (نمائندہ دنیا)کھلی کچہری میں اوورسیز پاکستانی خاتون کی شکایت پر ڈی آئی جی آپریشنز کا فوری نوٹس، لاہور کے علاقہ ہیئر میں باوردی اہلکاروں نے ڈرائیونگ سیکھتی کار سوار خاتون کو روک کر غیر ضروری سوالات کئے۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے اے ایس پی ڈیفنس کو معاملے کی شفاف انکوائری کا حکم دیا۔انکوائری میں پولیس اہلکار قصوروار قرار پائے ، جس پر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ تھانہ ہئیر میں دونوں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعددونوں کانسٹیبلز جاوید اور راحیل کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا۔ ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کا کہناہے کہ قانون سب کیلئے برابر ، پولیس اہلکار بھی قانون سے بالاتر نہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں