خاتون کو سابقہ رنجش کی بنا پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

خاتون کو سابقہ رنجش  کی  بنا  پر تشدد  کا  نشانہ بنا  ڈالا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)خاتون کو قابو کر کے سابقہ رنجش پر تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔

تھانہ غلام آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے شازیہ نامی خاتون نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے سابقہ رنجش پر اسے قابو کرلیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہوگئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں