جواں سالہ لڑکی،شادی شدہ خاتون کو اغوا کرکے زیادتی
ملزموں نے ملت ٹاؤن اور تھانہ صدر کے علاقے میں ہوس کانشانہ بناڈالا جڑانوالہ کے علاقہ میں بھی شادی شدہ خاتون سے درندگی ،مقدمات درج
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)جواں سالہ لڑکی اور شادی شدہ خاتون کو مبینہ اغواکے بعد زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ عامر نامی شہری نے تھانہ ملت ٹاؤن پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی ہمشیرہ کو قابو کر لیا اور اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ تھانہ صدر کے علاقے میں مسعود نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اسکی 26 سالہ اہلیہ کو اسکی غیر موجودگی میں گھر سے اغواکے بعد نامعلوم مقام پر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے مقدمات درج کرکے ملزموں اور مغویوں کی تلاش شروع کر دی ۔تھانہ سٹی جڑانوالہ کے علاقے میں شادی شدہ خاتون کو قابوکرکے زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔کاشف نے مقدمہ کا اندراج کرواتے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے ا سکی بھابی کو قابو کر کے زیادتی کا نشانہ بنا دیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گیا۔ تاہم پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ۔