سابقہ رنجش ،گھر میں داخل ہو کر شدید فائرنگ
ملز موں نے ریاض کے گھر دھاوا بول دیا ،قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر گن پوائنٹ پر گھر میں داخل ہو کر شدید فائرنگ کردی گئی۔تھانہ ساہیانوالہ کے علاقے میں ریاض نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنے گھر پر اہلخانہ کے ہمراہ موجود تھا کہ اس دوران ملز موں نے گھر پر اسلحے کے زور پر دھاوا بول دیا اور گھر کے قیمتی سامان کی توڑ پھوڑ کرنے کے ساتھ شدید فائرنگ کر دی گئی۔ جس سے اہلخانہ خوش قسمتی سے محفوظ رہے ۔ بعد ازاں ملز م دھمکیاں دیتے اور فائرنگ کرتے موقع سے فرار ہو گئے ۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔