لیاقت آباد:3بچوں کی ماں پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق

 لیاقت آباد:3بچوں کی ماں  پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق

لاہور (کرائم رپورٹر)لیاقت آباد میں 3 بچوں کی ماں پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق ہو گئی،

پولیس کے مطابق خاتون اپنے خاوند کے ہمراہ کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھی،خاوند کے مطابق خاتون نے اپنے آپ کو خود آگ لگائی ، پولیس کی ابتدائی تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑا رہتا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ، اصل حقائق رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں