جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس اور نیٹ ورکس گروپس بنانیوالی خاتون گرفتار

 جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس اور نیٹ  ورکس گروپس بنانیوالی خاتون گرفتار

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )این سی سی آئی اے کی بڑی کارروائی، جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس اور گروپس بنانے والے نیٹ ورک کی خاتون گرفتار،

ڈیجیٹل شواہد برآمد،پی ٹی اے کی شکایت پر مقدمہ درج، ساہیوال کی رہائشی ملزمہ صفیہ افضل قانون کی گرفت میں آ گئی۔این سی سی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمہ غیر قانونی فعال سمز پر جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس اور گروپس بنا کر فروخت کرنے کے دھندے میں ملوث تھی۔ ملزمہ سے مختلف موبائل نیٹ ورکس کی 310 فعال سمز اور موبائل برآمد کر لیا گیا، جعلی واٹس ایپ گروپس کے منظم نیٹ ورک کیخلاف تحقیقات جاری ہیں۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں