ننکانہ:ٹریکٹر ٹرالی، موٹر سائیکل میں ٹکر،نوجوان جاں بحق
ننکانہ صاحب (خبر نگار)موڑ کھنڈہ ہیڈ بلوکی روڈ پر ببر والا سٹاپ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان خوفناک تصادم میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی۔ حادثے کے نتیجے میں 23 سالہ طیب موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ 22 سالہ سعد علی زخمی ہوا۔ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمی کو موڑ کھنڈا ہسپتال منتقل کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments