اوورسیزپاکستانی کو قطر سے سیالکوٹ بلاکر قتل کرڈالا
شیخوپورہ کے رہائشی حافظ عمران کو انویسٹمنٹ کا جھانسہ دیکر وطن بلایاگیا ملزم احمد چٹھہ گرفتار، لاش کھیتوں سے برآمد، استعمال گاڑی بھی مل گئی
شیخوپورہ، سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا)شیخوپورہ کے محلہ نبی پورہ (النورکالونی)کے رہائشی نوجوان حافظ محمد عمران کو سمبڑیال کے رہائشی ملزم احمد چٹھہ نے قطر سے بلوا کر سیالکوٹ تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں بیدردی سے قتل کرکے کھیتوں میں دفنادیا اورفرار ہوگیا۔ملزم احمد چٹھہ نے حافظ عرفان کو جھانسہ دیا تھا اس کا ماموں بہت بڑی انوسٹمنٹ کرنا چاہتا ہے وہ پاکستان آجائے اور اسے لاہور کی بجائے سیالکوٹ بلواکر شہ رگ کاٹ ڈالی۔ مقتول کی بہن اقرا نے تھانہ ایئر پورٹ سیالکوٹ میں اغوا کا مقدمہ درج کروایا توتفتیش کے نتیجے میں قتل میں استعمال گاڑی سمیت ملزم احمد چٹھہ کو گرفتار کرکے لاش برآمد کرلی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نوجوان حافظ محمدعرفا ن ولد اصغر علی روزگار کے سلسلہ میں قطر گیا جہاں اس نے محنت مزدور ی کے بعد اپنی کمپنی رجسٹرڈ کروائی اور اپنے قریبی عزیز کی سفارش پر سمبڑیال کے قریبی گاؤں کے رہائشی نوجوان احمد چٹھہ کو قطر بلوایا جو قطر میں حافظ عرفان کے قریبی افراد میں شامل ہوگیا مقتول کی کمپنی کے تمام تر کاغذات مکمل تھے اور چند دن میں کام شروع ہونیوالا تھا کہ احمد چٹھہ نے حافظ عرفان کو جھانسہ دیا کہ اس کا ماموں بہت بڑی انوسٹمنٹ کرنا چاہتا ہے کہ اور آپ پاکستان آجائیں ان سے ایگریمنٹ کریں اور احمد چٹھہ نے بہلا پھسلا کر حافظ عرفان کی ٹکٹ لاہور کی بجائے سیالکوٹ ایئر پورٹ کی کروادی اور کہاکہ اس کا ماموں اور دیگر عزیز ان کو وہاں سے لے لیں گے اور ایگریمنٹ کے بعد شیخوپورہ انکے گھر چھوڑ دیں گے ۔
حافظ عرفان نے سیالکوٹ ائیر پورٹ پر جہاز لینڈ کرتے ہی گھر اطلاع دی پھر اس کا نمبر بند ہوگیا اور سیالکوٹ ایئر پورٹ احمد چٹھہ کے افراد نے حافظ عرفان کو وہاں سے لیکر نامعلوم مقام پر لیجاکر شہ رگ کاٹ دی اور سمبڑیال کے قریبی گاؤں کے کھیتوں میں لاش کو دبادیا ۔حافظ عرفان سے انکے گھر والوں کا رابطہ نہ ہوا تو فوراً مقتول کا بھائی بھی دبئی سے آگیا اور سیالکوٹ ایئر پورٹ سے حافظ عرفان کی ایئر پورٹ سے باہر نکلنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی واضح ہوگیاجبکہ احمد چٹھہ مختلف حیلے بہانے بنانے کے علاوہ ان کا ہمدرد بن کر ان کو گائیڈ کرتا رہا جب مقتول کی بہن اقرا بی بی نے تھانہ ایئر پورٹ سیالکوٹ میں اغوا کا مقدمہ درج کروایا تو احمد چٹھہ نے واضح طور پر کہاکہ حافظ عرفان کو ہم نے قتل کیا ہے اگر پکڑسکتے ہیں تو پکڑ لو اور پھر غیر ملکی نمبر سے میسج کیا کہ حافظ عرفان کو قتل کرکے اسکی لاش سمبڑیال کے قریب کسی گاؤں میں ہے نکال لو ۔جس پر پولیس نے لاش کو نکال کر قتل کی واردات میں استعمال ہونیوالی گاڑی اور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments