چونیاں:موٹرسائیکلوں کی خوفناک ٹکر،2افراد جاں بحق
جاں بحق ہونیوالوں میں 34سالہ اللہ دتہ اور 17سالہ بلاول شامل ہیں
تلونڈی،الہ آباد،قصور (نامہ نگار ، نمائندگان دنیا)چونیاں کھڈیاں بائی پاس روڈ پر میں دو موٹر سائیکلوں میں خوفناک ٹکر ،دونوں ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق، ایک خاتون شدید زخمی ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے نواحی علاقے گاؤں بھیم کے سٹاپ پر کھڈیاں سے چونیاں اور چونیاں سے کھڈیاں جانیوالی دو تیز رفتار موٹرسائیکلز آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار دونوں ڈرائیورز موقع پر ہی دم توڑ گئے ،حادثے میں موٹرسائیکل پر بیٹھی ایک خاتون بھی شدید زخمی ہوئی جسے فوری طور پر ریسکیو1122 نے تحصیل ہیڈکوارٹر ز ہسپتال منتقل کردیا ۔جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت 34سالہ اللہ دتہ اور 17سالہ بلاول کے ناموں سے ہوئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments