پتوکی ، شیخوپورہ :دو ٹریفک حادثات، 2افراد جاں بحق
قصور، شیخوپورہ(نمائندہ دنیا، ڈسٹرکٹ رپورٹر) پتوکی اور شیخوپورہ میں دو ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق ہوگئے ۔
پتوکی کے ڈھولن چک 7 کے قریب تیز رفتار رکشہ لکڑی سے لدی ٹرالی کو اوورٹیک کرتے ہوئے ٹکرایا، جس کے نتیجے میں 14 سالہ لڑکا رضوان ولد محمد علی سر پر چوٹ لگنے سے جاں بحق جبکہ 17 سالہ حاشر ولد اکرم زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمی حاشر کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی ، جبکہ جاں بحق لڑکے کی لاش کو تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال پتوکی منتقل کردیا۔ ادھر شیخوپورہ کے تھانہ فیکٹری ایریا کے علاقہ کوٹ نورشاہ کے قریب تیز رفتار منی ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان علی حسن موقع پر جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی فیضان شدید زخمی ہوگیا ۔ منی ٹرک ڈرائیور حادثہ کے بعد فرار ہوگیا ۔پولیس نے لا ش کو قبضہ میں لیکر کارروائی شروع کردی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments