قصور :دوست کو مبینہ طور پر زہریلی چیز کھلاکر قتل کردیا
قصور(نمائندہ دنیا) قصور کے نواح میں 2دوستوں نے تیسرے دوست کو مبینہ طور پر زہریلی چیز کھلاکر قتل کردیا۔
تھانہ بی ڈویژن قصور کے علاقے دربار بابا کمال چشتی کے قریب کیسر گڑھ کے رہائشی 21 سالہ نبیل ولد برکت کو اس کے دوست لاہور کے رہائشی رضوان ولد رحمت اور کیسرگڑھ کے رہائشی نبیل ولد عاشق مبینہ طور پر گھر سے باہر لے گئے ، جہاںمبینہ طور پر نبیل کو زہریلی چیز کھلانے کا الزام ہے ۔حالت خراب ہونے پر نوجوان کو طبی امداد کیلئے بابا بلھے شاہ ہسپتال قصور منتقل کیا گیا، تاہم دم توڑ گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments