وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی،موبائل چھین لئے گئے ،موٹر سائیکلیں چوری

 وارداتوں میں لاکھوں  کی نقدی،موبائل چھین  لئے گئے ،موٹر سائیکلیں چوری

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں کی نقدی،موبائل فون چھین لئے گئے ،

متعدد موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں،شاہدرہ ٹائون میں احسان سے 4لاکھ اور موبائل فون،کاہنہ میں عارف سے 3 لاکھ 50ہزار روپے اور موبائل،انارکلی میں دانش سے 3لاکھ 35ہزار روپے  اور موبائل،مناواں میں ابراہیم سے 3لاکھ روپے اور موبائل ،ماڈل ٹاؤن میں موسیٰ سے 2لاکھ 60 ہزار روپے ،موبائل،شیرا کوٹ کے علاقے میں اختر سے 10 ہزار اور موبائل ،نولکھا کے علاقے میں فرحان سے 5 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا ۔اسلام پورہ سے ستار ، سندر منان اور اقبال ٹاون جواد کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...