پریس مارکیٹ سے ساڑھے چار لاکھ روپے سے زائد مالیت کا سامان چوری
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) پریس مارکیٹ سے شہری کی ساڑھے چار لاکھ روپے سے زائد مالیت کی رقم اور دیگر قیمتی سامان چوری کرلیا گیا۔
تھانہ کوتوالی میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے زوہیب نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزموں نے مبینہ طور پر پریس مارکیٹ سے اس کی ساڑھے چار لاکھ روپے سے زائد مالیت کی رقم اور دیگر قیمتی سامان چوری کیا اور موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے چوری کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments