اسمبلیاں جب چاہیں گی دو تہائی اکثریت سے نئے صوبے بن جائیں گے: اعظم نذیر تارڑ
لندن: (دنیا نیوز) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیاں جب چاہیں گی، دو تہائی اکثریت سے نئے صوبے بھی بن جائیں گے۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کئی مرتبہ اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں سب سے بڑا مسئلہ انتخابات کرانا تھا۔
اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں انتخابات پرامن اور شفاف ہوئے، آزاد کشمیر کے وزیراعظم کا انتخاب کرنے کا حق نواز شریف کو تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments