3پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث مبینہ دہشتگرد گرفتار
فیاض ، ریحان بٹ سے ملکراہلکاروں کوتشددکانشانہ بناکر طارق آزاد کشمیر روپوش ہو گیا تھا ساتھی مقابلے میں مارے جاچکے ، ملزم سے ٹارگٹ کلنگ نیٹ ورک بارے تحقیقات جاری
لاہور (کرائم رپورٹر )لاہور میں پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ معاملے میں اہم پیشرفت ، بادامی باغ اور نوانکوٹ کے علاقوں میں 3 پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث فرار مبینہ دہشتگرد طارق کو سی سی ڈی نے حراست میں لے لیا ۔ طارق کے دو ساتھی پہلے ہی مریدکے میں پولیس مقابلے کے دوران ہلاک ہو چکے ہیں ۔پولیس ذرائع کے مطابق طارق نے ساتھیوں فیاض بٹ اور ریحان بٹ کے ساتھ ملکر پولیس اہلکاروں کو نشانہ بنایا ،جومریدکے پولیس مقابلے میں مارے گئے ، تاہم طارق موقع سے فرار ہوکرگرفتاری سے بچنے کیلئے آزاد کشمیر کے علاقے باغ میں روپوش ہو گیا تھا،جہاں سے اسکی نقل و حرکت اور ممکنہ ٹھکانوں بارے معلومات حاصل کی جاتی رہیں۔ جس کی روشنی میں سی سی ڈی نے طارق کو قابو کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق سے پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ اور اسکے نیٹ ورک بارے تحقیقات جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments