شہر میں 12وارداتیں، ڈاکوؤں نے گھر سے 24لاکھ لوٹ لئے

شہر میں 12وارداتیں، ڈاکوؤں  نے گھر سے 24لاکھ لوٹ لئے

لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی 12وارداتوں میں شہریوں کو لاکھوں نقدی، طلائی زیورات، موبائل فونزاور موٹر سائیکلوں سے محروم کر دیا گیا۔ ڈاکوؤں نے ہنجروال کے علاقے میں امجد شاہ کے گھر داخل ہو کر اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا لیا اور 24لاکھ روپے نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔

ادھر مصری شاہ میں فیضان سے سوا 4لاکھ روپے اور موبا ئل فون، ماڈل ٹائون میں صفدر سے 4لاکھ 10ہزار روپے اور موبائل فون،ہربنس پورہ میں خلیل سے 4لاکھ روپے اور موبائل ، شیراکوٹ میں ادریس سے 3لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل ،مانگا منڈی میں ممتاز سے 3لاکھ 55 ہزار روپے اورموبائل فون ،نواب ٹاؤن میں اویس سے 20 ہزار روپے ،گجر پورہ میں عاشق سے 15 ہزار روپے اور موبائل فون ،باٹا پور میں نعیم سے 10 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔دوسری طرف نامعلوم افراد نے ڈیفنس کے علاقہ سے حسیب ، گلشن اقبال سے سلطان اور سمن آباد کے علاقہ سے ساجد کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی۔

 

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...