سمندری پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی ، 1360 گرام چرس برآمد
سمندری (نمائندہ دنیا) سمندری پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہے ، تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو 360 گرام چرس برآمد کرلی۔
پولیس کے مطابق تھانہ سٹی کی ٹیم نے کنیال روڈ پر دربار بابا رحمے شاہ کے قریب چک نمبر 470 گ ب کی جانب سے آنے والے ایک مشکوک شخص کو حراست میں لے کر جامع تلاشی لی تو ملزم عمران کے قبضہ سے 1360 گرام چرس برآمد ہوئی۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments