کاہنہ ،مبینہ پولیس مقابلہ ،ساتھی کی فائرنگ سے ڈاکو زخمی

 کاہنہ ،مبینہ پولیس مقابلہ ،ساتھی کی فائرنگ سے ڈاکو زخمی

60 مقدمات میں ملوث زخمی ڈاکو حسن ہسپتال منتقل،ساتھی حسیب اور بلال فرار

 لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے لدے کی بھلر گاؤں کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان مبینہ پولیس مقابلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اسد علی کے مطابق پولیس محافظوں نے تین موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزموں نے پولیس پارٹی پر سیدھی فائرنگ شروع کردی۔ پولیس کی جوابی کارروائی کے دوران ایک ڈاکو زخمی ہوگیا جس کی شناخت حسن کے نام سے ہوئی، اسے گرفتار کرکے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ ایس پی اسد علی کے مطابق گرفتار ڈاکو چوری اور ڈکیتی سمیت 60 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے ، ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر سائیکل اور پستول بھی برآمد کرلیا گیا۔ مقابلے کے دوران فرار ہونے والے ڈاکوؤں حسیب اور بلال کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے ، جبکہ گرفتار ملزم سے مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...