لاکھوں کی نقدی، موبائل چھین لئے، موٹر سائیکلیں چوری
ہنجروال میں نسیم سے 5لاکھ ، شادباغ میں ندیم سے 4لاکھ 60ہزار چھین لئے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ہنجروال میں نسیم سے 5لاکھ روپے اور موبائل فون، شادباغ میں ندیم سے 4لاکھ 60ہزار روپے اور موبائل فون، گرین ٹاؤن میں خیام سے 4لاکھ25 ہزار روپے اور موبائل فون، لوئر مال میں شکیل سے 4لاکھ روپے موبائل فون،شاہدرہ کے علاقے میں جواد سے 30ہزار روپے اور موبائل فون، باغبانپورہ کے علاقے میں اختر سے 15 ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ڈیفنس سے خاور ، ٹاؤن شپ سے ماجد ، اسلام پورہ سے سلطان اور کاہنہ سے صداقت کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments