مناواں، کاہنہ : حالات سے دلبرداشتہ 2 افراد کی خودکشی

مناواں، کاہنہ : حالات سے دلبرداشتہ 2 افراد کی خودکشی

اعجاز الحق مبینہ طور پر مقروض ہونے کے باعث ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار تھا 25سالہ اسد نے زہریلی گولیاں نگل لیں ، ہسپتال لے جایا گیا جانبر نہ ہوسکا

لاہور،کاہنہ(کرائم رپورٹر)مناواں کے علاقے گلشن یاسین سکیم میں 45 سالہ شخص نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق متوفی کی شناخت اعجاز الحق کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق اعجاز الحق مبینہ طور پر مقروض ہونے کے باعث ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار تھا۔ اطلاع ملنے پر ایدھی رضاکاروں نے لاش مردہ خانے منتقل کر دی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر مزید کارروائی شروع کردی۔ادھر کاہنہ میں گھریلو حالات سے تنگ 25 سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں نگل کر خودکشی کرلی۔ کاہنہ کے رہائشی 25 سالہ اسد علی کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی۔

ضروری کارروائی کے بعداسد علی کی لاش لواحقین کے حوالے کر دی گئی۔دریں اثنا ٹبی سٹی پولیس نے اقدام خودکشی کرنے والے شہری کو بروقت میو ہسپتال منتقل کرکے اس کی جان بچا لی ، پولیس کے مطابق تفریحی مقام پر شہری کے گلے پر زخم کی اطلاع ملنے پر پولیس فوری موقع پر پہنچی، واقعے کی حقیقت جاننے کے لیے پولیس نے جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیجز چیک کیں، تاہم فوٹیجز میں کسی شخص کی جانب سے شہری پر حملے کے شواہد نہیں ملے ،پولیس کے مطابق شہری نے گھریلو پریشانی کے باعث اپنے گلے پر تیزدھار آلہ چلایا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...