زرعی اراضی سے ٹیوب ویل، واٹر پمپ، سولر پلیٹیں چوری
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زرعی اراضی سے ٹیوب ویل، واٹر پمپ، سولر پلیٹیں، موٹریں اور دیگر سامان چوری کر لیا گیا۔
تھانہ سٹی تاندلیانوالہ کے علاقے میں سلامت علی نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ اس کی زرعی اراضی سے ملز م رات کی تاریکی میں مبینہ طور پر ٹیوب ویل، سولر پلیٹیں، تاریں، انورٹر، واٹر پمپ، موٹریں اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے راہ فرار اختیار کر گئے ۔ جس پر پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments