سائبر کرائم کیخلاف مختلف کارروائیاں، 10 ملزم گرفتار

 سائبر کرائم کیخلاف مختلف  کارروائیاں، 10 ملزم گرفتار

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے )لاہور زون نے بچوں کے آن لائن جنسی استحصال سمیت دیگرسائبر کرائم میں ملوث 10 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

این سی سی آئی اے لاہور زون کے ایڈیشنل ڈائریکٹر عاطف امیر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بچوں کے آن لائن جنسی استحصال اور بلیک میلنگ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے ، انہوں نے بتایا کہ ایک اور کارروائی کے دوران جعلی کینیڈین شناختی دستاویزات اور پاسپورٹ تصاویر تیار کرنے میں ملوث 3 لا اسٹوڈنٹس کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ایل ڈی اے سٹی لاہور میں پیمنٹ کارڈ فراڈ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان واجد علی جعفری اور امان علی،نجی ہائوسنگ سوسائٹی سے آن لائن جوئے میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...