مزنگ اڈہ :گیس لیکیج پرگھر میں آگ بھڑک اٹھی، میاں بیوی زخمی

مزنگ اڈہ :گیس لیکیج پرگھر میں  آگ بھڑک اٹھی، میاں بیوی زخمی

لاہور (کرائم رپورٹر)مزنگ اڈہ کے علاقے میں گیس لیکیج کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھنے سے میاں بیوی زخمی ہو گئے ۔

 ریسکیو حکام کے مطابق گھر میں کھانا پکانے کے لیے چولہا جلایا گیا تو قریب رکھے چھوٹے گیس سلنڈر سے آگ بھڑک اٹھی، جس سے 35 سالہ عظمیٰ اور 40 سالہ ریحان جھلس کر زخمی ہو گئے ۔ اطلاع ملتے ہی مزنگ پولیس اور ریسکیو فائر فائٹرز موقع پر پہنچ گئے ۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد میو ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں انکی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...