شیخوپورہ ،مالکن کے تشدد سے 12سالہ گھریلو ملازمہ جاں بحق

شیخوپورہ ،مالکن کے تشدد سے 12سالہ گھریلو ملازمہ جاں بحق

عمر کی بیٹی زینب خالد روڈ کی فرخندہ کے گھرملازمہ تھی،مقدمہ درج ، ایک ملزم گرفتار پولیس ملازمین میاں بیوی کا گھریلو ملازمہ پر تشدد، بازو توڑ ردیا، دونوں حوالات میں بند

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)شیخوپورہ کے محلہ خالد روڈ پر تشدد سے 12سالہ گھریلو ملازمہ جاں بحق ہوگئی ، اے ڈویژن پولیس نے مقدمہ درج کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ غازی مینارہ کے محنت کش عمر حیات کی 12سالہ بیٹی زینب ڈیڑھ سال سے خالد روڈ کی فرخندہ بی بی کے گھر 4 ہزار روپے ماہانہ پر ملازمہ تھی ۔گزشتہ رات فرخندہ نے فون کرکے زینب کے اہل خانہ کو بتایا کہ وہ کام نہیں کررہی اس لیے اس کو تھوڑا مارا ہے آپ آئیں جب زینب کے گھر والے وہاں پہنچے تو دیکھا کہ ا س پر بہیمانہ تشدد کیا گیا تھا اور جب زینب کے ورثاء نے اسے اٹھانے کی کوشش کی تو وہ 

 مردہ حالت میں پائی گئی ۔دریں اثنا نواحی محلہ گجر ٹاؤن میں ایلیٹ فورس کی ملازمہ اور اس کے پولیس ملازم خاوند کی طرف سے 9سالہ گھریلو ملازمہ پر مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کرکے بازو توڑنے اور گرم سریا لگانے پر ڈی پی او بلال ظفر شیخ نے ایکشن لے لیا،دونوں میاں بیوی پولیس ملازمین گرفتارکرلیا گیاہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...