بجلی چوری کرنے والے شہری کو گرفتار کر لیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بجلی چوری کرنے والے شہری کو قابو کر لیا گیا۔تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے ذوالفقار کالونی میں فیسکو ٹیموں نے کارروائیاں کرتے ہوئے مختلف پوائنٹس کو چیک کیا۔
اس دوران شہری کو ڈائریکٹ تاریں لگا کر بجلی چوری کرنے میں ملوث پایا۔ جو سرکاری خزانے کو نقصان پہنچا رہا تھا۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments