ڈاکوؤں نے شہریوں سے لاکھوں کی نقدی ، اشیا چھین لیں
مصطفی آباد کے شہری سے 5 لاکھ، لاری اڈا میں ساڑھے 4 لاکھ لوٹ لئے گئے لٹن روڈ امانت ، لوئر مال ساجد، گڑھی شاہو سے حسین کی موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہریوں سے لاکھوں روپے ، موبائل فون موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ مصطفی آباد میں رضوان سے 5لاکھ روپے اور موبائل فون، لاری اڈا میں عارف سے 4لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون، اقبال ٹاؤن میں عاطف سے 3لاکھ 70ہزار روپے اور موبائل فون، نو لکھا میں توقیر سے 3لاکھ روپے موبائل فون اور دیگر سامان چھین لیا گیا۔ نواں کوٹ کے علاقے میں اختر سے 30 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا گیا، نصیرآباد کے علاقے میں مجید سے 50 ہزار روپے اور ایک موبائل فون چھین لیا گیا۔لٹن روڈ سے امانت ، لوئر مال سے ساجد اور گڑھی شاہو سے حسین کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments