غربت ، بیروزگاری : مختلف واقعات میں 5 افراد کی خودکشی

 غربت ، بیروزگاری : مختلف واقعات میں 5 افراد کی خودکشی

سوات میں سمیر نے زہر کھالیا، حضرت نے خودکو گولی مار کر زندگی ختم کرلی رحیم یارخان میں آصف اور احسان، قصور میں اکرم نے موت کو گلے لگالیا

قصور ، سوات ،رحیم یار خان (نمائندہ دنیا،این این آئی، آن لائن)تحصیل چارباغ کے علاقے دکوڑک میں 18 سالہ نوجوان سمیر ولد شیر علی نے مبینہ طور پر زہریلی دوا کھا کر خودکشی کرلی، جسے تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منگلور سے سیدو شریف ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔ دوسرے واقعہ میں سوات کی تحصیل خوازہ خیلہ کے  علاقے چانچرے پیا میں 28 سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر غربت اور معاشی تنگدستی سے پریشان ہو کر خود کو گولی مارلی جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا جس کی شناخت حضرت ولد انظر گل کے نام سے ہوئی ہے۔

لاش کو قانونی کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ علاوہ ازیں رحیم یارخان کے رہائشی20سالہ آصف کوآوارہ گردی کرنے سے منع کرتے ہوئے والدین نے بری طرح ڈانٹ دیاجس سے دلبرداشتہ ہوکرآصف نے زندگی کاخاتمہ کرنے کیلئے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھالیں جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں وہ دم توڑگیا جبکہ بستی لاٹکی کے رہائشی36سالہ احسان علی نے مسلسل بیروزگاری سے تنگ آکر بستی چندرامی کے نزدیک مال گاڑی کے سامنے کود کر خودکشی کرلی۔

پولیس نے کارروائی کے بعد لاش تدفین کیلئے ورثاکے حوالے کردی۔ ایک اور واقعہ میں قصور کے نواح قادرآباد چوک میں کینسر کے مریض 48 سالہ شخص نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 48سالہ محمد اکرم ولد محمد حنیف کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق کرائے کے مکان میں رہائش پذیر اور مالی مشکلات ، قرض کے بوجھ کا بھی شکار تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...