سگیاں ناکے پر کارروائی، 150 پتنگیں برآمد ، دو ملزم گرفتار
پبلک ٹرانسپورٹ پرشیخوپورہ سے سپلائی ناکام بنادی گئی ، ملزم پولیس کے حوالے
لاہور(کرائم رپورٹر)مجاہد سکواڈ نے سگیاں ناکے پر کارروائیاں کرکے غیر قانونی پتنگوں کی سپلائی ناکام بناکر 2 ملزم گرفتار کرلیے ۔ پولیس ترجمان کے مطابق ملزم پابندی کے باوجود شیخوپورہ سے لاہور پتنگیں منتقل کر رہے تھے ، پبلک ٹرانسپورٹ کی تلاشی پر ملزموں سے 150 سے پتنگیں برآمد ہوئیں۔ گرفتار ملزم ذیشان اور عزیر مزید قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شاہدرہ پولیس کے حوالے کردئیے گئے ۔ پتنگ بازی پر ریاستی شیڈول تک پابندی برقرار، لاہور پولیس کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی جاری ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments