گجر پورہ:مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
پولیس نے موٹرسائیکل سوار کورکنے کااشارہ کیاتواس نے اندھادھند فائرنگ کردی تعاقب کرنے پر ملزم موٹرسائیکل سے گرگیا، ٹانگ شدید زخمی ہوگئی، ہسپتال منتقل
لاہور(کرائم رپورٹر)گجر پورہ پولیس نے مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ، پولیس ذرائع کے مطابق گجر پورہ پولیس نے کرول جنگل روڈ پر اہلکاروں کی جانب سے مشکوک موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا تو اس نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے تیز رفتاری سے فرار ہونے کی کوشش کی تعاقب کے دوران ملزم توازن برقرار نہ رکھ سکا اور موٹر سائیکل سے گر گیا اور اس کی دائیں ٹانگ شدید زخمی ہو گئی جسے گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے پستول برآمد کر کے زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونیوالا علی چوری اور ڈکیتی کے 24 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments