مریدکے :باپ کے ہاتھوں پستول چلنے سے 11سالہ بیٹی جاں بحق،نامعلوم شخص کی لاش برآمد

مریدکے :باپ کے ہاتھوں پستول  چلنے سے 11سالہ بیٹی جاں  بحق،نامعلوم شخص کی لاش برآمد

شیخوپورہ،مریدکے (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا) تھانہ سٹی مریدکے کے علاقے داؤکے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں والد کے ہاتھوں اچانک پستول چل جانے سے 11 سالہ بیٹی حناء جاں بحق ہو گئی۔

بتایا جاتا ہے کہ عظیم نامی شخص رات گئے گھر میں پستول صاف کر رہا تھا کہ اس دوران اچانک گولی چل گئی، جو قریب لیٹی اس کی بیٹی حناء کو جا لگی۔ زخمی بچی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مریدکے منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ واقعے کے بعد تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے والد عظیم کو حراست میں لے لیا۔ تھانہ صدر کے علاقے جوئیانوالہ سیکھم کے قریب پاور اسٹیشن سے تقریباً 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔ پولیس نے لاش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مریدکے منتقل کی، جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد اسے لاوارث قرار دیتے ہوئے مریدکے کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...